لاہور:ایکسپوسینٹر:عوام الناس کورونا ویکسین لگوانے کے لیے موجود:مگرڈاکٹرز غائب،اطلاعات کے مطابق ایک طرف حکومت بلندوبالا دعوے کررہی ہے کہ وہ عوام الناس کی صحت کے حوالے سے بہترین انتظامات کررہے ہیں تودوسری طرف حکومتی دعووں کے برعکس معاملات دیکھنے کو ملتے ہیں

اسی حوالےسے آج اس وقت بہت بڑی پریشانی دیکھنے کو ملی جب بے بس لوگ کورونا ویکسین لگوانے کے لیے حکومت کی طرف سے منتخب کردہ ایکسپوسینٹر پر پہنچے تووہاں ڈاکٹرز اوردیگرعملہ غائب تھا لوگ بیچارے ادھرادھرمارےپھررہےتھے

اسی حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ اس سینٹر میں کاونٹرخالی پڑے ہوئے اورکوئی بھی پریشان لوگوں کی دادرسی کے لیے وہاںموجود نہیں

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایکسپوسینٹرمیں کوئی ایسا فوکل پرسن بھی نہیں جو کہ لوگوں کی رہنمائی کرسکے

ڈاکٹرز اورضلعی انتظامیہ کی ناقص منصوبہ بندی کے خلاف ایکسپوسینٹر پرموجود مریضوں اوران کے لواحقین نے حکومت کے اس رویے کے خلاف نعرے بازی کی اوراس واقعہ میں ملوث کرداروں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا

دوسری طرف اس حوالے سے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد سے جب رابطہ کیا گیا توانہوں نے بھی اس معاملے کا نوٹس لینے کا وعدہ کیا اوریہ بھی کہا کہ وہ عوام کی خدمت پرمامورڈاکٹرز کی اس بے حسی کوکبھی بھی برداشت نہیں کریںگی اورعوام کی صحت کے حوالے سے کسی بھی رویے پرکمپرومائز نہیں کریں گے









