اپوزیشن حکومت گرانے جبکہ پنجاب حکومت سرمایہ کاری کے لئے 20 معاہدوں پر دستخط کرنے میں‌ مصروف

0
43

لاہور:اپوزیشن حکومت گرانے جبکہ پنجاب حکومت سرمایہ کاری کے لئے 20 معاہدوں پر دستخط کرنے میں‌ مصروف،اطلاعات کے مطابق حکومت پنجاب نے دبئی انٹرنیشنل فنانس سٹی میں عالمی بزنس کانفرنس کے دوران پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے 20معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں دبئی ایکسپو کے دوران طے پانے والے سرمایہ کاری کے معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

یاد رہے کہ دبئی انٹرنیشنل فنانس سٹی میں عالمی بزنس کانفرنس کے دوران پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے 20معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ان معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے سے پنجاب میں 45ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری ہوگی۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے بزنس کانفرنس کے دوران طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سرمایہ کار کمپنیوں کو ہرممکن سہولتیں دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت نے پنجاب کو ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کا مرکز بنادیا ہے، نئی سرمایہ کاری سے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیداہونگے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بننے والے 10 سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ساڑھے تین سالوں میں پنجاب میں ساڑھے تین سو ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے، صوبہ میں سیمنٹ کے 16 نئے کارخانے لگنے سے 600ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ صنعت کاری کے عمل کو تیز کر کے روزگار کے مواقع بڑھانا حکومت کی پالیسی ہے، صنعت کار دوست پالیسی کے تحت سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولیات دی جارہی ہے۔

Leave a reply