زیادتی کرنے والے شخص کواسلام آباد کی کھلی فضاوں میں قتل کردیا گیا

0
36

اسلام آباد:زیادتی کرنے والے شخص کواسلام آباد کی کھلی فضاوں میں قتل کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں زیادتی کرنے والے شخص کو قتل کرنے والے ملزم نے تھانے میں جاکر گرفتاری دے دی۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد میں زیادتی کرنے والے شخص کو قتل کرنے والے ملزم مدرسے کے طالب علم نے تھانہ لوہی بھیر پہنچ کر پولیس کو گرفتاری دے دی۔

ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ ’مقتول عادل نے اسلحہ کے زور پر مجھ سے زیادتی کی تھی، وقوع کے دن مقتول کھیتوں میں لے گیا موقع ملتے ہی طالب علم نے عادل کو قتل کردیا۔‘

پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Leave a reply