مظفرگڑھ : سگے بیٹے نے باپ کو پھنسانے کےلیے اپنی 3 ماہ کی بیٹی قتل کردی ،اطلاعات کے مطابق مظفر گڑھ میں ظالم اوربے رحم بیٹے نے اپنے سگے بوڑھے والد کو پھنسانے کےلیے اپنی 3 ماہ کی بیٹی قتل کردی ، پولیس والے بھی توبہ توبہ کراٹھے ، علاقے میں خوف کی فضا لوگ ظالم بیٹے کی اس حرکت پر حیران وپریشان دکھائی دیتے ہیں
مظفرگڑھ سے ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ مظفر گڑھ کے علاقے چوک سرور شہید میں قتل ہونے والی بچی کے والد نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے 19 مئی کو جائیداد کے تنازع پر بچی کو زمین پر پٹخ کر قتل کیا تھا اور قتل کا الزام اپنے والد پر لگاکر مقدمہ درج کرایا تھا۔
دوسری طرف پولیس نے ظالم بیٹے سے مزید تفتیش شروع کردی ہے اوریہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ بیٹا اپنے باپ سے جائیدادہتھیانے کےلیے اس سے پہلے بھی کئ بارلڑائی کرچکا ہے ، اوراپنی سگی بیٹی کو قتل کرکے اپنے باپ کوپھنسانے کی ناپاک کوشش کی تھی