اسلام آباد:ریفرنس کالعدم ہوگیا ، حکومتی بدنیتی تو سامنے آگئی ہے ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس پراپنا غصہ نکالتے ہوئے کہا ہے کہ ریفرنس کالعدم ہوگیا ، حکومتی بدنیتی تو سامنے آگئی ہے ،

شاہد خاقان عباسی نے کہاہےکہ یہ ریفرنس حکومتی بدنیتی تھی جسے سپریم کورٹ نے کالعدم قراردیا ، ان کا کہنا تھا کہ اب حکومت کو مستعفیٰ ہوجانا چاہیے، شاہد خاقان عباسی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا بھی ہے

سابق وزیراعظم نے اپنے ردعمل میں کہا ہےکہ جسٹس قاضی فائز عسیٰ کے خلاف جان بوجھ کریہ ریفرنس تیارکیا گیا ، سپریم کورٹ نے اس کے تمام پہلووں کا جائزے لینے کے بعد اسے کالعدم قراردیا

Shares: