عوام کو باخبر رکھنے،تفریح فراہم کرنے میں کیبل آپریٹرز کا کردار ہے،بھرپورتعاون کریں گے : گورنر سندھ

0
28

کراچی:عوام کو باخبررکھنے،تفریح فراہم کرنے میں کیبل آپریٹرز کا کردار ہے،بھرپورتعاون کریں گے،اطلاعات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام کو باخبر رکھنے،تفریح فراہم کرنے میں کیبل آپریٹرز کا کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے خالد آرائیں کی سربراہی میں کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر میئر کراچی ، رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں کیبل آپریٹرز کے مسائل ،کے الیکٹرک معاملات ودیگر امور سمیت کیبلزگراؤنڈ کرنے،ایس او پیزکی تیاری،باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے وفد نے بتایا کہ کے الیکٹرک سے معاہدہ ہوا ہے پولز پر موجود کیبل نہیں کاٹے جائیں گے،ان پولز پر موجود کیبلز کو بتدریج انڈرگراؤنڈ کر دیا جائےگا۔

وفد نے بتایا کہ گزشتہ 30 دن میں 30 کلو میٹر کیبلز انڈرگراؤنڈ کیےگئے، کیبل کے لیے کھودی جانے والی سڑکوں کی استرکاری بھی کریں گے۔

اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز اور کے الیکٹرک کے مابین معاہدہ خوش آئند ہے،بات چیت کےذریعے مشکل سے مشکل مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ہر کسی کو کراچی کے شہریوں کے مفاد کو فوقیت دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو باخبر رکھنے،تفریح فراہم کرنے میں کیبل آپریٹرز کا کردار ہے۔

دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہرکی خوبصورتی میں تاروں کا بے ہنگم جال رکاوٹ ہے،کیبل انڈرگراؤنڈ کرنےکی این او سی دینے کے لیے تیار ہیں۔

Leave a reply