کراچی :پی سی ہوٹل کراچی کی چھت گرگئی،لوگ ملبے تلے آگئے،اطلاعات کےمطابق کراچی کے پی سی ہوٹل کی چھت گرنےسے ایک شخص جانبحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں جن کو فوری طبی امداد کےلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
ایک بڑے ہوٹل پی سی کی عمارت کی چھت گرگئی ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس چھت کے ملبے تلے اور بھی لوگ دبے ہوئے ہیں، جن کو نکالا جارہا ہے
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پی سی ہوٹل کی چھت کے گرنے کے بعد ہرطرف آہ وبکا کی آوازیں بھی سُنی گئی ہیں ، دوسری طرف ریسکیو ٹیمیں بھی پہنچ رہی ہیں تاہم جو تازہ ترین نقصان کی تفصیلات دی گئی ہیں اس کے مطابق ایک شخص جانبحق جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں
پی آئی ڈی سی کے قریب مشہور نجی ہوٹل میں ایک جگہ سے چھت کا ٹکڑا گر گیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں، سندھ رینجرز کے جوان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں،ترجمان کا کہنا تھا کہ ملبے سے زخمیوں کو نکالا جا رہا ہے۔
سندھ رینجرز کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رینجرز کے جوان ریسکیو اداروں کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ایدھی ذرائع کے مطابق اس واقعے کے باعث 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ادھر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملبے کو ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے اور ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملبہ ہٹا لیا جائے گا ، ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے اس حادثے میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات وقفے وقفے کے ساتھ شیئر کی جائیں گی