نوشہرہ :رات گئے غمگین کردینے والی خبرآگئی :بڑے حادثے میں بڑے پیمانے پرجانی نقصان ،اطلاعات کے مطابق نوشہرہ میں دروازگئی کے مقام پرکوچ اور ٹریلر میں تصادم کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نجم الحسنین کا کہنا ہے کہ نظام پور جانے والی مسافر کوچ درواز گئی کے قریب ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

ڈی پی او کے مطابق حادثے میں خاتون اور ایک بچے سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ 12 افراد زخمی ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہےکہ لاشوں اور زخمیوں کو قاضی کمپلیکس نوشہرہ اسپتال منتقل کیاگیا ہے اور ٹریلر کے ڈرائیورکوگرفتارکرلیاگیا ہے۔

Shares: