لاہور:بھارتی وزیراعظم کی طرف سے نوازشریف کولکھا گیا دوسرا خط بھی باغی ٹی وی نےحاصل کرلیا،اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان میں ایک عجیب سی کیفیت بپا ہے ،بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی نوازشریف سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ تھوڑے تھوڑے وقفے پردوسرا خط بھی لکھ دیا
باغی ٹی وی کے مطابق نریندرا مودی کیطرف سے پہلے نوازشریف کوخط لکھا گیا جس میں ان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا گیا کہ جب وہ 2015 میں آپ کی خصوصی دعوت پرلاہورحاضرہوئے تھے تواس وقت آپ کی والدہ محترمہ سے ملاقات ہوئی تھی
نریندرامودی نے اس خط میں مزید لکھا کہ آپ کی والدہ نے مجھے بہت پیار دیا میں وہ کبھی بھی بھول نہیں سکتا
یاد رہے کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے باغی ٹی وی نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی طرف سے مریم نواز کولکھے گئے خط کوحاصل کرکے اہل پاکستان کواس خط کے پیچھے فلسفے سے بھی آگاہ کردیا تھا
لیکن دوسری طرف مبصرین کہتے ہیں کہ یہ منطق سمجھ میں نہیں آئی کہ اگرنوازشریف کو خط لکھ دیا گیا تھا توپھرمریم نواز کے نام خط میں یہ درخواست کیوں کی گئی کہ یہ خط نوازشریف تک پہنچایا جائے
دوسری طرف اس وقت مودی نوازشریف کے درمیان ہونے والی پیش رفت پرپاکستانی بھی حیران وپریشان ہیں
سوشل میڈیا پربھی ایک طوفان بپا ہے کہ مودی نے نوازشریف سے ٹیلی فون پرتعزیت کرلی تھی توپھران خطوط کو لکھنے کا کیا مقصد ہے
یہ بھی کہا جارہا ہےکہ اگرخطوط لکھ دیئے گئے توپھران کواسی وقت کیوں میڈیا کے سامنا نہیں لایا گیا
عوام الناس اس وقت اس کھیل کوبڑے غورسے دیکھ رہے ہیں اوراسے پاکستان کے لیے خطرناک تصور کررہے ہیں