لاہور: ن لیگ اورپی پی کی مطلب پرست سیاست سمجھ سے باہرہے، نیشنل پارٹی نے زبان کھول دی ،اطلاعات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے بعد نیشنل پارٹی نے بھی اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کی بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال کے پیش نظر اپوزیشن جماعتیں بھی ایک دوسرے پرالزامات لگانے میں کسی سے پیچھے نہیں رہیں ، ادھر جمعیت علمائے اسلام کے بعد نیشنل پارٹی نے بھی اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر کبیر کا کہنا ہے کہ پہلے حکومتیں دو پارٹی سسٹم پر بنتی تھیں لیکن اب اپوزیشن بھی 2 پارٹی سسٹم پرمشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی پارٹیاں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی بغیرمشاورت فیصلہ سازی اور لین دین کرتی ہیں، ان کے اقدامات کے باعث بدنام پوری اپوزیشن ہوتی ہے۔
خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز کی منظوری کے دوران بڑی جماعتوں کے کردار سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی ناراض ہیں۔دوسری طرف اپنے مفاہمت پرستانہ رویے پر شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کےدوران جمعیت علمائے اسلام کی قیادت سےمعذرت کی ہے لیکن اس کے باوجود اپوزیشن میں اختلافات برقرار ہیں۔