سندھ حکومت آئندہ دنوں میں گندم کا بحران پیدا کرنے کی نئی منصوبہ بندی کررہی ہے،خرم شیرزمان رہنماء تحریک انصاف

خرم شیرزمان رہنماء تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے گندم کی قیمتوں کو مسترد کرتے ہیں، فیصلہ چند مراعات یافتہ خاندانوں کو نوازنے کی کوشش ہے، گزشتہ سال سستی خریدی گئی گندم اب 5 ہزار میں خریدی جائے گی، سندھ حکومت عوام کو مضر صحت اور کچرہ ملی گندم فراہم کررہی ہے، آبادگاروں کے 18 سو کے ریٹ کی بجاء کابینہ وزراء کو فائدہ دینے کے لیے 2 ہزار روپے ریٹ مقرر کیا گیا، سندھ حکومت آئندہ دنوں میں گندم کا بحران پیدا کرنے کی نئی منصوبہ بندی کررہی ہے،
وفاق دشمنی میں سندھ حکومت زراعت دشمنی پالیسی پر گامزن ہے، سندھ میں سرکاری ریٹ کی بجاء مہنگا ترین آٹا عوام کو فراہم کیا جارہا ہے، سندھ کی عوام پر محکمہ زراعت کا ڈاکہ قبول نہیں، وزیر زراعت سندھ شہید فاضل راہو کی جدوجہد کا تھوڑا سا بھرم رکھ لیں، وفاقی حکومت آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے گندم کے ریٹ پر سندھ حکومت سے جواب طلب کرے، سندھ میں گندم کی قیمتوں پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔

Comments are closed.