پاکستان میں تعلیم کی صورت حال اس قدربہترنہیں جتنی بتائی جارہی ہے:اقوام متحدہ
لاہور:پاکستان میں تعلیم کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا جارہا ہےاور پاکستان کی حکومتوں کے دعوے کس قدر سچے ہیں اس حوالے سےپاکستان میں تعلیم کی پسماندگی کو بے نقاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں تعلیم کی صورتحال کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔
وزیرآباد واقعہ کا قانون کیمطابق مقدمہ درج کیا جائے۔سپریم کورٹ بار
پاکستان میں تعلیم کی خستہ حال صورت حال پر عالمی ادارے نے تشویش کا اظہارکیا ہے، یونیسکونےاپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ پاکستان میں سرکاری تعلیمی اداروں کی کمی کےباعث نجی تعلیمی اداروں میں تیزی سےاضافہ ہورہا ہے، نجی تعلیمی اداروں کے فروغ سے سرکاری تعلیمی اداروں کو حقارت سے دیکھا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ کے تعلیم اور صحت کے حوالے سے ادارے یونیسکو کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق دنیا میں 27 فیصد طلبا نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم جب کہ پاکستان میں یہ تعداد دگنی ہے، پاکستان میں غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔
کس نے کہا ہے کہ روس ایٹمی جنگ کی تیاری کررہا ہے:جھوٹ سے کام نہ لیاجائے:روس
پاکستان کے حوالے سے یونیسکو کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ایک تہائی سےزیادہ طلبا نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں نجی تعلیمی اداروں کے 45 اور سرکاری اسکولوں کے25 فیصد طلبا ٹیوشن سینٹر بھی جاتے ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے سرکاری تعلیمی اداروں میں 92 طلبا کے لیے ایک استاد ہے۔
کسانوں کو بیج اور کھاد پر 5 ہزار فی ایکڑ سبسڈی دینے کا اعلان
رپورٹ کےمطابق ملک میں میٹرک کے59 فیصد طلبا اسکولوں کے علاوہ مختلف اکیڈمیز بھی جاتے ہیں، پاکستان میں اکیڈمیزاور ٹیوشن سینٹر کی فیس اضافی بوجھ ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں شرح خواندگی کوہرآنے والی حکومت تسلی بخش قرارد یتی آئی ہے اوراس مقصد میں مزید بہتری کےلیے تعلیم کے میدان میں بہت زیادہ خرچ کرنےکےدعوے کیے ہیں لیکن اقوام متحدہ کی رپورٹ نےپاکستان میں تعلیم کی خستہ حال صورت حال کومزید مخدوش قراردیتے ہوئے اس میں بہتری کےلیے مزید اقدامات کرنے کی سفارش کی ہے