نعرہ ’کرونا سے ڈرنا نہیں‘ ختم، نیا سلوگن جاری:حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کے آگے سرتسلیم خم کرلیا

0
50

اسلام آباد:نعرہ ’کرونا سے ڈرنا نہیں‘ ختم، نیا سلوگن جاری:حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کے آگے سرتسلیم خم کرلیا،اطلاعات کے مطابق حکومت نے کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے کا نعرہ تبدیل کر دیا، اس سلوگن کو ختم کرتے ہوئے نیا سلوگن جاری کر دیا گیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے بعد وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ اب حکومت کا نیا نعرہ یہ ہوگا ’کرنا وبا ہے، احتیاط جس کی شفا ہے۔‘

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سلوگن ’کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے‘ کے استعمال کی ممانعت ہوگی، آئندہ سے آگاہی کے لیے’کرونا وبا ہے، احتیاط جس کی شفا ہے‘ استعمال کیا جائے۔

واضح رہے کہ حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارش پر وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد یہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ 9 مارچ کو وفاقی کابینہ نے کرونا وبا آگاہی مہم کے لیے سلوگن تبدیل کرنے کی رائے دی تھی، کابینہ اجلاس میں یہ تجویز لاہور ہائی کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن کے بعد سامنے آئی تھی۔

Leave a reply