اسلام آباد :اسلام آباد میں پولیس جوانوں پراندھادھند شدید فائرنگ:3 اہلکارشدید زخمی ،اطلاعات کے مطاب ق آج ابھی تھوڑی دیر پہلے اسلام آباد جی تیرہ کنٹینر چوک میں پولیس جوانوں پر شدید فائرنگ کی گئی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شدید فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں‌

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک سب انسپکٹر دو پولیس جوان کنٹینر چوک میں معمول کی چیکنگ پر تھے،پولیس جوانوں نے دوران چیکنگ ایک موٹرسائیکل کو روکا

موٹرسائیکل پر سوار دونامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی ،ملزمان کی فائرنگ سے ایک سب انسپکٹر دو پولیس جوان زخمی ہوگئے

زخمیوں میں سب انسپکٹر جمیل، ہیڈ کنسٹیبل قاسم اور کنسٹیبل قیصر شامل ہیں ،زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیں ، علاقہ کو کارڈن کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا

Shares: