بیٹا بھی باپ کی طرح بات کا پکا،وعدے کا سچا ثابت ہوا:مونس الٰہی نے اسد قیصرکوخوشخبری سنادی

لاہور:بیٹا بھی باپ کی طرح بات کا پکا،وعدے کا سچا ثابت ہوا:مونس الٰہی نے اسد قیصرکوتسلیٰ دے دی،اطلاعات کے مطابق چوہدری برادران جن کو سیاست میں شرافت اور وعدے میں ہمیشہ ایک حقیقت جانا جاتا ہے اب اس خاندان کے بچوں نے بھی اپنے بڑوں کیطرح وعدوں کی پاسداری کا حق ادا کردیا ہے

اس حوالے سے ویسے تو بہت سے ان سے متعلق واقعات اور حقائق موجود ہیں لیکن تازہ حقیقت نے ان کے اس کردار کو اور بھی نمایاں کردیا ہے، اس حوالے سے چوہدری پرویزالٰہی جو کہ پنجاب کے موجودہ سپیکر اسمبلی اور اس سے پہلے وزیراعلیٰ اور ڈپٹی وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں کے بیٹے مونس الٰہی نے بھی اپنے باپ کی طرف ایسی حقیقت کو پیش کردیا ہے کہ ان کے مخالف بھی ان کی اس ادا پرمعترف ہیں

 

 

اس حوالے سے چوہدری مونس الٰہی کی سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں چوہدری مونس الٰہی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو تسلیٰ دیتے ہوئے کہا کہ ہم جس سے عہد وفا کرتے ہیں اس عہد کو نبھانا شیوہ ہمارا،

اسد قیصر سے ہونے والی گفتگو کے متعلق چوہدری مونس الٰہی کہتے ہیں کہ اسد قیصر نے مجھے بلایا اور ہم نے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ میں نے ان سے کہا کہ سیاسی بات چیت اور مشاورت جاری ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہم اپنے وعدوں کے پابند ہیں اور ان کا مکمل احترام کریں گے۔

چوہدری مونس الٰہی کے ان الفاظ نے پاکستان میں اپوزیشن کی طرف سے پیدا کی جانے والی بے چینی کو نہ صرف ختم کیا ہے بلکہ دفن بھی کردیا ہے

یاد رہے کہ چند دن پہلے چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اپوزیشن کی طرف سے عمران خان کی حکومت گرانے کے حوالے سے دکھائے جانے والے سبز باغوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھاکہ ہم جس سے عہد کرتے ہیں دھوکہ نہیں دیتے وفا کرتے ہیں ، اس بیان کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی تھی ، اس غبارے میں باقی رہنے والی ہوا آج چوہدری مونس الٰہی نے نکال دی ہے

Comments are closed.