اسلام آباد:وزارت خارجہ نے امریکی صدرکولکھےگئے خط کوجعلی قرار دیا،اطلاعات کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ پاکستان کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہےکہ امریکہ میں پاکستانی سفیر کی جانب سے جوامریکی صدر کو خط لکھا گیا ہے وہ جعلی ہے
د
اس حوالے سے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ جو خط اس وقت سوشل میڈیا پروائرل ہے، یہ سراسر جھوٹا اورجعلی ہےلٰہذا اس کومسترد کردیا جاتا ہے
یاد رہےکہ چند دن پہلے امریکہ میں موجود پاکستان سفیر کی طرف سے امریکی صدر کے نام ایک جعلی خط منظرعام پرآیا تھا جس میں بظاہر کپتان کی طرف سے افغانستان کی تازہ ترین صورت حال پرامریکی صدر کے رویے کی ایک طرز کی مذمت ہے
اس خط میں امریکی صدر کو باورکرایا گیا ہے کہ وہ اپنے رویے بدلے اورافغانستان میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے