اسلام آباد:فلاحی ریاست کےلیےکوششیں جاری ہیں:اللہ کامیابی عطافرمائیں:ریاست مدینہ میرے نظریات اورمیرامحورہے:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس، پناہ گاہ اور ہیلتھ کارڈ پروگرام فلاحی ریاست کی بنیاد ہیں، قائداعظم اور اقبال کا وژن ریاست مدینہ کے اصولوں کے عین مطابق تھا،
وزیراعظم نے قوم کے نام اپنے پیغام میںکہا ہےکہ میں نے عزم کیا ہے اوراس سلسلے میں میری فلاحی ریاست کےلیےکوششیں جاری ہیں:اللہ کامیابی عطافرمائیں:ریاست مدینہ میرے نظریات اور میرا محورہے:
15 centuries ago our Holy Prophet PBUH set up the first welfare state in Madina: based on rule of law, meritocracy, compassion & tolerance; & where quest for knowledge was made a sacred duty. In a couple of decades Muslims became the greatest civilisation for next few centuries.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 23, 2021
وزیراعطم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج پھر پاکستان اپنی اصل منزل پر گامزن ہوچکا ہے، جہاں طاقتور قانون کے تابع ہوگا۔
قوم کے نام اپنے پیغام مین وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 15 سو سال قبل ہمارے نبی پاکﷺ نےمدینہ میں پہلی فلاحی ریاست کی بنیاد ڈالی، جس کی عمارت قانون کی بالادستی، اہلیت کی قدر اور رحم و برداشت پر استوار کی گئی اورجس میں تحصیلِ علم کو مقدس فریضہ قرار دیا گیا۔
When Muslims moved away from these guiding principles, their civilisation decayed & declined. 81 yrs ago today our Quaid gave us the dream for Pakistan as envisioned by the great philosopher and poet Iqbal & based on these Riyasat-i-Madina principles.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 23, 2021
وزیراعظم عمران خان مزید کہتے ہیں کہ !
چنانچہ دو ہی دہائیوں میں مسلمان آئندہ کئی صدیوں کیلئےعظیم ترین تہذیب کے حاملین بن گئے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹرپرقوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ جب مسلمان ان رہنما اصولوں سے دست کش ہوئے تو ان کی تہذیب کے تار و پود بکھر گئے۔
So far we have been unable to achieve our great potential because we lost sight of our Quaid's vision. Today Pakistan is back on track to realise that ideal by bringing the powerful under rule of law & setting up a welfare state with our progs of Ehsaas, Panagahs & health cards.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 23, 2021
وزیراعظم نے 23 مارچھ 1940 کے تاریخی دن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 81 برس قبل آج ہی کے روز ہمارے قائد نے عظیم فلسفی و شاعر جنابِ اقبال کے تصورات اور ریاستِ مدینہ کے انہی اصولوں کی روشنی میں ہمیں پاکستان کا خواب دکھایا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب تک ہم اپنی زبردست صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، اس کی بنیادی وجہ قائدؒ کے ویژن پر عملدرآمد نہ کرنا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان اپنے ٹریک پر واپس آ چکا ہے، طاقتور کو قانون کی حکمرانی کے تابع لایا گیا، فلاحی ریاست کے قیام کیلئے پنا گاہوں اور ہیلتھ کارڈز کے ذریعے غریب طبقے کا احساس کیا گیا۔