نئی دہلی :تین سالہ بھارتی بچے کا بیانیہ دنیا بھرمیں مقبول ، جس نے نہیں سنا وہ بھی سن لے،بھارتی بچے کے جملوں نے بڑوں‌بڑوں کے دل نرم کردیئے ، بچے کے یہ الفاظ ارے یارمیرے بال مت کاٹوایک بیانیہ بن گیا ہے

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ والدین تھکے ہارے جب گھروں کولوٹتے ہیں تو اپنے بچوں کی محبت اورخاص حرکات کی وجہ سے ساری تھکاوٹیں بھول جاتے ہیں ،

تفصیلات کے مطابق بچوں کی خوشیوں کے والدین زندگی بھر جتن کرتے نظر آتے ہیں تاکہ ان کی اولاد خوش وخرم زندگی بسر کرسکیں،اپنے بچوں کی خوشیوں کے لئے اعلیٰ تعلیم، اچھا لباس، رہن سہن غرض ہر چیز کا خیال رکھتے ہیں، بعض اوقات والدین میں سے کوئی بھی پریشانی میں مبتلا ہوتو ایسی بات کرتے ہیں کہ پریشانی کا تصور ختم ہوجاتا، مصومانہ لہجہ اور منافقت کی ملاوٹ سے صاف اور سیدھی باتیں کرتے ہیں، دیکھنے اور سننے والا دنگ رہ جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک ایسے ہی بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی جوبال کٹواتے حجام کو وارننگ دے رہا ہے۔ میرے بال مت کاٹو۔بہت ماروں گا۔

 

 

ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جو کہ اس پلیٹ فارمزپر وائرل ہورہی ہے، یہ ویڈیو بھارت کے صوبہ مہاراشٹر کےمشہور شہر ناگپور کی ہے،جہاں ایک چھوٹا بچے کی بال کٹواتے اس کےوالد نے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس کو لاکھوں لوگ لائیک کرچکے ہیں،

ٹویٹر پراپ لوڈ ویڈیو میں نظر آنے والا بچہ جس کا نام انوشرت ہے وہ اپنے بال کٹنے پر غصے میں حجام کوبار بار وارننگ دے رہا ہے کہ’ارے یار میرے بال مت کاٹو، میں بہت ماروں گا۔

ویڈیو اپنے کے والد کی جانب سے اپلوڈ کی گئی ،ویڈیو میں بچہ بال کاٹنے والے (نائی) سے دلچسپ مکالمے کررہا ہے اور اس سے بال کم کاٹنے پر اصرار کررہا ہے۔علاوہ ازیں بچے کے والد نے بال کٹوانے کے بعد بھی اپنے بیٹے کی مزید ویڈیوز وائرل کی، سوشل میڈیا صارفین ان کو پسند کیا اور اب تک انویڈیوز کو 13 لاکھ کے قریب صارفین دیکھ چکے ہیں۔ جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Shares: