انقرہ:پاکستان نے جس حکمت عملی سے افغانستان امن عمل کوکامیاب کرایا :ترکی اس پرخراج تحسین پیش کرتا ہے،اطلاعات کے مطابق ترک وزیرخارجہ میولت چاؤش اوغلو نے بھی افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کو سراہا ہے۔
تفصیلات کے مطباق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے انطالیہ میں ترک وزیر خارجہ سے ملاقات کی اس موقع پر دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون اور علاقائی وعالمی امور پر گفتگو کی۔ وزیر خارجہ نے انطالیہ سفارتی فورم کے کامیاب انعقاد پر ترک ہم منصب کو مبارکباد بھی دی۔
ترک وزیر خارجہ نے انطالیہ سفارتی فورم میں شاہ محمود کے خطاب کو سراہا۔ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ انطالیہ فورم میں اعلیٰ سطح قیادت کی شرکت کامیابی کا مظہر ہے، انطالیہ فورم سے مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کے موقع میسر آئے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاک ترکی تعاون میں فروغ کے لیے بھی گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں میں اسٹریٹیجک تعاون کونسل کے آئندہ اجلاس سے متعلق بھی بات چیت ہئی۔ اسٹریٹجک تعاون کونسل کاساتواں اجلاس رواں سال ترکی میں متوقع ہے۔