پیسہ چلے گا یا پھربنے گی قوم :سپریم کورٹ سینیٹ صدارتی ریفرنس پرمحفوظ رائے یکم مارچ کو سنائے گی:

0
97

اسلام آباد:پیسہ چلے گا یا پھربنے گی قوم :سپریم کورٹ سینیٹ صدارتی ریفرنس پرمحفوظ رائے یکم مارچ کو سنائے گی::اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس پر رائے یکم مارچ بروز پیر کو سنائے گی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ اپنی رائے اوپن کورٹ میں سنائے گا اس سلسلے میں اٹارنی جنرل ،تمام ایڈوکیٹ جنرلز ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز،بار کونسلز سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جمعرات کو صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے محفوظ کی تھی،الیکشن کمیشن سے جاری شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات تین مارچ کو شیڈول ہیں،عدالتی رائے آنے کے بعد الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع کرے گا،

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گذشتہ جمعرات کو سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد رائے محفوظ کرلی تھی۔

Leave a reply