شہری کے قتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزم گرفتار

0
62

لاہور:انویسٹی گیشن پولیس باغبانپورہ نے لین دین کے تنازعہ پر شہری رانا ساجد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے قتل کی سنگین واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ آفتاب احمد پھلروان کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن باغبانپورہ رانا عمر دراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم رانا عمران نے لین دین کے تنازعہ پر شہری رانا ساجد کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔ملزم سنگین واردات کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق رانا ساجد چند روز شالیمار ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ آفتاب احمد پھلروان نے کہا کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف سے باغبانپورہ پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

ایک اور واقعہ میں اے وی سی سی پولیس نے کاروائی کرکے اغواء برائے تاوان کا ملزم گرفتارکرلیا ہے ، پولیس کے مطابق ملزم حماد عرف خلیق اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے،پملزم سی ٹی ڈی کے سابق افسر شعیب قریشی کا ڈرائیور ہے، پملزم اغواء کی وارداتوں میں پولیس موبائل کا استعمال کرتا تھا،

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 5 جون کو بلال کالونی سے دو اشخاص کو اغواء کیا اور تاوان لے کر چھوڑ دیا،ملزم اغواء کے بعد مغویوں کو سی ٹی ڈی سول لائن کے جاتا تھا، گرفتار ملزم حماد کا 10 روزی جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے،

ترجمان ڈولفن نے بھی اپنی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل مدتی عدالتی مفرور ان کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے،ادھر ڈولفن سکواڈ کی عدالتوں سے مفرور ملزمان کی سرکوبی جاری ہے ، ترجمان ڈولفن کا کہناہھ کہ صوبائی دارالحکومت سے24 گھنٹوں کے دوران 53 عدالتی مفروران گرفتارہوچکے ہیں
ان پر عدالتوں سے فرار ملزمان پر مختلف نوعیت کے سنگین مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان کو متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن توقیر نعیم
کہتے ہیں کہ التوا میں پڑے مقدمات تیزی سے حل ہوں گے۔اشتہاریوں ، عدالتی مفرور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave a reply