فوری انتخابات:تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس نہ آنے کے مؤقف پر قائم

0
45

لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپس آنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب اس ملک میں فوری عام انتخابات ہونے چاہیں،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی رائے کا بے حد احترام ہے مگر فی الحال پارٹی میں قومی اسمبلی میں واپس آنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

ذرائع کےمطابق نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ہم قومی اسمبلی آنے کو تیار نہیں کیونکہ ہمارا قومی اسمبلی واپس آنا بے معنی ہوگا۔

وائس چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے پارٹی سطح پر کوئی مشاورت بھی نہیں کی گئی، تحریک انصاف کا فوری نئے انتخابات کا مطالبہ برقرار ہے۔

شان شاہد ضمنی انتخابات میں ووٹ کاسٹ نہ کر سکنے پر برہم

سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ساڑھے 3سال کی محنت سے ملکی معیشت کو مستحکم کیا تھا مگر آج ملکی معاشی صورتحال روز بہ روز بگڑتی جارہی ہے اور موجودہ حکومت ملک کو دیوالیہ ہونے کی نہج پر لے آئی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، صورتحال حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے، ان حالات میں ہم کیسے قومی اسمبلی واپس آئیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور حکومتی اتحاد نے قبل از وقت انتخابات نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک لبیک پاکستان ضمنی انتخابات کے نتائج مسترد کر دیئے

اہم ترین اجلاس میں آصف زرداری، فضل الرحمان اور دیگر جماعتوں کے قائدین شریک ہوئے، ضمنی الیکشن میں بد ترین صورتحال کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، شرکا کو صوبائی اسمبلی میں نمبر گیم پر بریفنگ بھی دی گئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور میں پی ڈی ایم اور اتحادیوں کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں پی ڈی ایم اور حکومتی اتحاد نے ملک میں قبل از وقت نہ کروانے کا متفقہ فیصلہ کیا۔

پنجاب کے ضمنی انتخابات تمام سیاسی جماعتوں کیلئے سبق آموز ثابت ہوئے ۔اویس لغاری

اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ قبل از وقت انتخابات عمران خان کے دباؤ پر نہیں بلکہ حکومتی اتحاد کے متفقہ فیصلے کے تحت ہوں گے اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔

Leave a reply