باغی ٹی وی: شیخوپورہ تحصیل شرقپور شریف(محمد طلال سے) تھانہ شرقپور شریف کی حدود میں درختوں کی چوری کی بڑی واردات لاکھوں روپے کے قیمتی درختوں کی چوری پکڑی گئی۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موہلنوال پتن کے قریب لگے ہوئے 14 مختلف اقسام کے نایاب قیمتی درختوں کی چوری کا انکشاف ہوا ہے جن کی مالیت تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے درختوں کی چوری میں چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزمان میں محمد حسین،آصف ولد رفیق،امجد ولد ظفر ملاح،احسان ولد گاما تیلی،محبوب ولد منظور،دانش ولد کرامت سکنہ موہلنوال شامل ہیں پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں