لاہور:مسلسل کئی روز تک بادل خوب برسیں گے، مون سون بارشوں کا تیسرا اسپیل ملک میں داخل ہونے کو تیاربیٹھا ہے ،
تفصیلات کے مطابق مون سون کا تیسرا اسپیل آئند دو روز بعد ملک میں داخل ہوگا جس پر کسانوں اور آبی ماہرین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اگلے ہفتے پیر سے ملک کے کئی علاقے مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کی زد میں ہوں گے، خاص کر میدانی علاقوں میں بادل خوب برسیں گے۔
ماہرین موسمیات نے آئندہ پورے ہفتے کے دوران بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک ہونے والی مون سون بارشوں کی وجہ سے ملک میں پانی کی بڑی قلت ختم ہوگئی ہے،
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بڑے ڈیموں میں پانی وافر مقدار میں موجود ہے اور فصلوں کیلئے ضرورت کے مطابق پانی میسر ہوگا