شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نےکہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر سے نمٹنے کے لئے ضلع بھر میں احتیاطی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے،ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں اضافہ ہوا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر شدید نوعیت کی ہے جس سے محفوظ رہنے کیلئے شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور گھروں سے باہر جاتے ہوئے فیس ماسک لازمی استعمال کریں،صابن سے ہاتھ کم ازکم بیس سیکنڈ تک دھوئیں،صفائی کا خصوصی اہتمام کریں اور دوسروں کو بھی احتیاطی تدابیر اپنانے کی تلقین کریں۔

ڈپٹی کمشنر نےکہا کہ تمام ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے تمام سرکاری و نجی اداروں میں بھی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سینی ٹائزرز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کاروباری حضرات سے نوماسک نو سروس کی پالیسی اپنانے کی اپیل بھی کی ہے۔

Shares: