اسلام آباد:کورونا وائرس کی تیسری لہر،سفری پابندیاں عائد ہونے کاامکان ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہرنے بہت زیادہ نقصان کرنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے حکومت نے کچھ اہم فیصلے کیے ہیں‌۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے دوبارہ خطرناک حد تک پھیلاو کے بعد حکومت نے سخت اقدامات اٹھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

دوسری طرف ذرائع کےمطابق وفاقی وزیراسد عمر کی گفتگو سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ حکومت وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور کر ہی ہے۔

جنوبی افریقہ، برازیل سمیت کئی ممالک سے پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے، اس حوالے سے حکومت کی جانب سے جلد اعلان متوقع ہے

Shares: