شیخوپورہ :شیخوپورہ زیادتی کیس ،ناقابل یقین حقائق: ریپ میں ملوث تینوں ملزمان سگے بھائی نکلے،اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں نئی نویلی دلہن سے زیادتی کیس میں ملوث تینوں ملزمان سگے بھائی نکلے۔ پولیس ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ نئی نویلی دلہن سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان کے خلاف پنجاب کے متعدد تھانوں میں 35 سے زائد مقدمات درج ہیں جنہیں فیصل آباد کے نزدیک سمندری سے گرفتار کیا گیا ہے ،
پولیس حکام کے مطابق اس سے پہلے پولیس کی طرف سے شیخوپورہ زیادتی کیس میں تین سو سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔
یاد رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں چند روز قبل نئی نویلی دلہن شادی کے اگلے روز ہی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی تھی ، شیخوپورہ میں رکشہ سوار فیملی کو اغوا کر کے اٹھارہ سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ منظر عام پر آیا تھا جہاں شیخو پورہ میں سرگودھا روڈ پر فتح پور موٹر وے پل کے قریب رات گئے رکشہ سوار فیملی کو مبینہ طور پر اغواء کر کے 18 سالہ لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنایا گیا ،
بتایا گیا کہ مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی ایک روز قبل شادی ہوئی تھی، لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر تین ملزمان نے زیادتی کی ،دلہن شادی کے ایک روز بعد ایلان والی گاؤں میں اپنے والدین کے گھر سے اپنی ساس اور تین رشتہ داروں کے ہمراہ رکشے پر واپس آ رہی تھی۔
واپسی پر رکشہ موٹروے پر انڈر پاس سے گزرا تو ماسک پہنے تین افراد نے انہیں روکا اور رکشے میں سوار افراد سے موبائل فون اور زیورات چھیننے کے بعد دلہن کے ساتھ زیادتی کی۔