کپتان پرورکرزکادباوکام کرگیا،عبدالقادرسےٹکٹ لےلی گئی

کوئٹہ:کپتان پرورکرزکا دباوکام کرگیا،عبدالقادرسے ٹکٹ لے لی گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ انتخابات کیلئے بلوچستان سے امیدوار عبدالقادر سے ٹکٹ واپس لے لیا۔

 

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ قادر سے واپس لے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ ظہور آغا کو جاری کیا جا رہا ہے، کپتان ہمیشہ اپنے پارٹی ورکر کی آواز سنتا ہے۔

 

شہباز گل کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی ٹکٹ واپس لینے کی تصدیق کی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر پارٹی میں ہی اختلافات شروع ہوگئے تھے۔پی ٹی آئی نے عبدالقادر کو بلوچستان سے جنرل نشت پر ٹکٹ جاری کیا تھا اور ان ناموں کی منظوری وزیراعظم نے خود دی تھی جس کے بعد آج اعلان کیا گیا تھا۔

دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم نے عبدالقادرسے یہ وعدہ کیا ہے کہ ان کواگلے چند دنوں تک اہم عہدہ تفویض کردیا جائے گا

Comments are closed.