لاہور:فیک نیوز،جھوٹے تبصروں اورپیڈ تجزیوں کے خاتمے کا وقت آگیا:سمجھیں”کھرا سچ "آگیا:لوگوں کی اُمید کا پیغام آگیا،اطلاعات کے مطابق جہاں ایک طرف ملک میں عوام الناس فیک نیوز اور خودساختہ جھوٹے تبصروں اور تجزیوں سے اس وقت بہت تنگ آچکے ہیں وہاں عوام الناس حقیقت پرمبنی خبروں ،تبصروں اور تجزیوں کے متلاشی بھی ہیں
ان حالات کے پیش نظر پاکستان کی جانی پہنچانی شخصیت جن کو دنیا ان کے نام سے زیادہ ان کی پہچان یعنی کھرے سچ اور جھوٹ کے خلاف باغی کے طور جانتی ہے ایک بار پھر اپنے چاہنے والوں کے مطالبے پر بڑی سکرین پرآرہے ہیں ،مصدقہ ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ وہ شخصیت ہے جن کے پاکستان اور دنیا بھر میں چاہنے والوں کی تعداد آدھے کروڑ سے زیادہ لوگ شامل ہیں
Khara Sach returns soon on the screens. Stay tuned for more updates!
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) December 22, 2021
یہ جانی پہچانی شخصیت جن کو دنیا مبشرلقمان کے نام سے جانتی ہے اور ان کے تعارف کی ایک وجہ ملک میں سچی ، حقیقت پر مبنی صحافت ہے
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عوام الناس کی شدید خواہش پر فیک نیوز ، جھوٹے تبصروں اورتجزیوں کے خاتمے کےلیے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جب سنیئر صحافی تجزیہ نگار مبشرلقمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بڑی سکرین پرنمودارہونے کے حوالے سے باقاعدہ ایک پیغام بھی جاری کیا ہے
مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پران خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ واقعی پھر سے عوام الناس کی خدمت میں حق ، سچ اور معیاری خبروں ، تجزیوں اور تبصروں کے ساتھ بڑی سکرین پراُتر رہے ہیں
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے معروف برانڈ "کھراسچ "کے پلیٹ فارم سے بہت جلد پاکستان کی "دنیا”میں فیک نیوز سے پاک حقیقی خبروں ، تبصروں اور تجزیوں کے ساتھ نمودار ہورہےہیں








