لاہور: ٹی ایل پی نے آزادی چوک رات کوقیام کرنے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطاب ق ٹی ایل پی نے اعلان کیا ہے کہ آج رات ناموس رسالت ﷺ لانگ مارچ آزادی چوک (بالمقابل مینار پاکستان) پر قیام کرے گا اور کل صبح بعد نماز فجر دوبارہ یہی سے اپنی منزل اسلام آباد (فیض آباد) کی جانب سفر کا آغاز کیا جائے گا۔
تحریک لبیک کے زیر اہتمام ناموسِ رسالت ﷺ لانگ مارچ (لاہور تا اسلام آباد) داتا حضور سے روانہ ہونے کے بعد آزادی چوک بالمقابل مینار پاکستان روک دیا گیا،
رات آزادی چوک پر گزاریں گے اور ان شاءاللہ کل صبح نمازِ فجر کے بعد منزل کی جانب دوبارہ سفر کا آغاز کریں گے۔
لاہور کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ سروس معطل،نوٹیفکیشن بھی جاری،اطلاعات کے مطابق کالعدم ٹی ایل ہی کی طرف سے احتجاجی مظاہروں میں شدت آنے کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پرانٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا گیا ہے ،
اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ویسے تو لاہور شہر کے کئی مقامات پراس وقت انٹرنیٹ سروس نہیں ، تاہم جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق ، داتا دربار، شاہدرہ اور روای دریا کے دونوں طرف جنہیں پرانا اورنیا راوی کہا جاتا ہے وہان بھی انٹرنیٹ سروسزمعطل کرنے کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے ،
ادھر شہر کے دیگرعلاقوں سے بھی کچھ ایسی خبریں مل رہی ہیں کہ احتجاج کے باعث میٹرو سروس بھی بند رہی، علامہ اقبال ٹاؤن ، سمن آباد ، سبزہ زار ، گلشن راوی اور دیگر علاقوں میں انٹرنیٹ کی سروس بند رہی,انٹر نیٹ سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ٹی پی) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کارکنوں کے احتجاج کے باعث لاہور ماس ٹرانزٹ اٹھارٹی نے میٹرو بس سروس کو بھی عارضی طور پر بند رکھا،اس سے قبل حکام نے میٹرو بس کا راستہ گجوماتا سے ایم اے او کالج تک محدود کر دیا تھا۔
راولپنڈی میں بھی حکام کو صدر سے فیض آباد تک میٹرو بس سروس معطل کرنا پڑی اور ٹی ایل پی کے کارکنوں کی جانب سے متوقع لانگ مارچ کی وجہ سے کنٹینر رکھ کر راستوں کو سیل کرنا پڑا،تاہم اسلام آباد میں بس سروس جاری رہی۔
ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سیکورٹی اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے جو کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں