کراچی: پاکستان میں جاسوسی اوردہشت گردی کارروائیوں میں ملوث کلبھوشن جادیو پر بننے والی فلم ’ڈھائی چال‘ کا ٹیزر جاری،اطلاعات کےمطابق بھارتی دہشت گرد اور را کے حاضر سروس اہلکار کلبھوشن جادیو پر بننے والی پاکستانی فلم ’ ’ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
Teaser of #ShamoonAbbasi #AyeshaOmer Starer #DhaiChaal released online! The film is based on Indian spy #KulbhushanJadhav's underground activities in Pakistan!@shamoonAbbasi pic.twitter.com/oPbpDuBtwx
— Pakistani Cinema (@PakistaniCinema) February 12, 2020
کراچی سے ذرائع کےمطابق تیمور شیرازی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ ایک منٹ 16 سیکنڈز کے ٹیزر میں بھارتی جاسوس کو بلوچستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
کلبھوشن جادیوکے کردار سے متعلق فلم ’ڈھائی چال‘ کی عکس بندی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہے جس میں معروف اداکار شمعون عباسی ، عائشہ عمر ،ہمایوں اشرف اور عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر اداکار اہم کردار نبھا رہے ہیں۔
فرحین چوہدری کی تحریر کردہ بلوچستان کے حالات اور حقیقی واقعے پر مبنی اس فلم میں شمعون عباسی بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر ڈاکٹر عرفان اشرف ہیں اور فلم رواں سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔