لاہور:سچ تویہ ہے کہ مریم نواز کو کوئی بیماری نہیں،یہ سیاسی چال ہے:اہم شخصیت کا ن لیگی رہنماوں کے حوالے سے دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ایک سینئرصحافی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ مریم نوازبیمارنہیں ہیں بس یہ توایک سیاسی چال ہے ، جس پرباقاعدہ منصوبہ بندی سے کام ہورہا ہے ،
معروف صحافی رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ نائب صدر ن لیگ کو پی ڈی ایم کے ساتھ ہونے والے معاملات سے صدمہ پہنچا ہے۔
ان کا کہناہے کہ اسی صدمے کی وجہ سے مریم نواز گزشتہ تین دنوں سے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر کے آرام کر رہی ہیں۔
رانا عظیم کہتے ہیں کہ سنا ہے کہ مریم نواز کو تھائیرائیڈ کا مرضی بھی لاحق ہے اور ڈاکٹرز نے مریم نواز کو تھائی رائیڈ کا آپریشن بھی تجویز کر رکھا ہے۔
مریم نواز کی بیماری کے حوالے سے سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہترین ڈاکٹرز ہیں لیکن مریم نواز کی بیماری کا علاج ڈاکٹر عدنان نے ہی کرنا ہے یہ سمجھ سے بالا ہے۔
رانا عظیم کہتے ہیں کہ میری کئی لیگی رہنماؤں سے بات ہوئی ہے جنہوں نے بتایا ہے کہ مریم نواز کو کوئی بیماری نہیں بلکہ انہیں پی ڈی ایم کے ساتھ ہونے والے معاملے سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔
آنے والے دنوں میں اپوزیشن پارٹیوں کا اکٹھ ضرور ہوگا لیکن ن لیگ یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے ضرور بدلہ لے گی
رانا عظیم کے دعوے کوحقیقت کی شکل اس وقت ہی مل گئی جب لندن سے نوازشریف نے پی پی سے دوری نہ کرنے کا پیغام بھیجا ہے اورساتھ کہا ہےکہ حکومت کے خلاف اتحاد ضروری ہے