اقوام متحدہ کا طیارہ مزار شریف اترے بغیر 22 ہزار فٹ کی بلندی سے اسلام آباد اُترگیا

0
59

اسلام آباد:اقوام متحدہ کا طیارہ مزار شریف اترے بغیر 22 ہزار فٹ کی بلندی سےاسلام آباد اُترگیا ،اطلاعات کے مطابق افغانستان پر طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اقوام متحدہ کا اسلام آباد سے جانے والا خصوصی طیارہ مزارشریف ائیر پورٹ پر اترے بغیر واپس آگیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خصوصی پرواز یو این او 356 ایچ منگل کی دوپہر ٹھیک 12 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے افغانستان کے لیے روانہ ہوئی۔

پاکستان سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق زیڈ ایس ایف اے این (ZS-FAN) رجسٹریشن کا یہ خصوصی طیارہ دوپہر 1:30 بجے افغانستان کے مزار شریف انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے نے مزار شریف ائیرپورٹ پر لینڈنگ نہیں کی بلکہ 22 ہزار فٹ کی بلندی سے ائیرپورٹ کے اوپر چکر کاٹ کر واپسی کا روٹ لے لیا اور یو این او کی یہ خصوصی پرواز روانگی کے 3 گھنٹے بعد واپس اسلام آباد میں لینڈ کرگئی۔

اقوام متحدہ کے کئی خصوصی طیارے اسلام آباد سے افغانستان کے کابل اور مزار شریف ائیرپورٹس کے لیے آپریٹ کر چکے ہیں۔

Leave a reply