واشنگٹن :امریکہ نےافغانستان سےفوج واپس بلانےسےانکارکرکےخطے کےلیےخطرے کی گھنٹی بجادی،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے افغانستان سے فوج واپس بلانے کی حتمی تاریخ دینے سے انکار کر دیا۔امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ اگلے سال افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی نہیں دیکھ رہا۔
امریکی صدرجوبائیڈن نے پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے لیے یکم مئی کی ڈیڈ لائن پر عمل مشکل ہے، افغانستان سے محفوظ اور منظم طریقے سے فوج واپس لائیں گے،
President Biden says it will be "hard" to meet the May 1 deadline that the Trump administration had negotiated with the Taliban to withdraw all US forces from Afghanistan https://t.co/uJ0J3QqO6h pic.twitter.com/Br3al3n89I
— CNN (@CNN) March 25, 2021
امریکی صدرجوبائیڈن نے پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں طویل عرصہ تک فوج رکھنا میرے عزائم میں نہیں ہے،صدر بائیڈن نے افغانستان سے فوج واپس بلانے کی حتمی تاریخ دینے سے انکار کر دیا۔اگلے سال افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی نہیں دیکھ رہا۔
امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کی خلاف ورزی ہے،شمالی کوریا نے کشیدگی بڑھانے کا قدم اٹھایا تو اس کا ردعمل دیا جائے گا،شمالی کوریا کے معاملے پر اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں۔
امریکی صدرجوبائیڈن نے پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ صدر شی پر واضح کر دیا امریکا چین کے ساتھ محاز آرائی نہیں چاہتا،مستقبل پر بات کرنے کے لیے تمام جمہوری ملکوں کے اتحاد کو بلاؤں گا،تائیوان، جنوبی بحیرہ چین اور دیگر ایشوز پر امریکا اور اتحادی چین کا محاسبہ کریں گے۔
صدر بائیڈن نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ سخت مقابلہ دیکھ رہا ہوں، مقابلے کے لیے ہمیں سرمایہ کاری بڑھانا ہوگی، چین گلوبل لیڈر بننے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن میرے ہوتے ایسا ہو نہیں سکتا، سنکیانگ کے یغوروں کے ساتھ اور ہانگ کانگ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر بات کرنے سے نہیں رکوں گا۔