اسلام آباد:امریکہ نے اسامہ بن لادن کوشہید کیا ،عمران خان نے آج قوم اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے امریکہ پرسخت وار کئیے ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکہ نے غلطی کی اورآج پاکستان سے کہتا ہے کہ ہماری مدد کریں‌

باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آج خارجہ پالیسی بہتر ہے تو دنیا پاکستان سے کردار اداکرنے کی درخواست کرتی ہے

وزیراعظم نے اس موقع پرمزید کہا کہ میں اپنے ملک وقوم کے مفاد کے لیے آخری حد تک جاوں گا، وزیراعظم نے مزید کہا کہ دنیا پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے اورپاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا

Shares: