امریکی صدرنے وائٹ ہاوس خالی کرنے سے پہلے افغانستان سے متعلق بڑااعلان کردیا

واشنگٹن :امریکی صدرنے وائٹ ہاوس خالی کرنے سے پہلے افغانستان سے متعلق بڑااعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاءکا اعلان کریں گے۔

امریکی صدرنے کہاہے کہ وہ بہت جلد افغانستان سے اپنے بقیہ فوجی بھی بلا لیں‌گے،میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ افغانستان سےمزید امریکی فوجیوں کی وطن واپسی کا آرڈر جاری کریں گے۔

جنوری کے وسط تک افغانستان میں فی الحال موجود پانچ ہزار امریکی فوجیوں کی تعداد کم کر کے ڈھائی ہزار کر دی جائے گی۔عراق سے پانچ سو امریکی فوجیوں کے انخلا ءکے بعد وہاں موجود فوجیوں کی تعداد بھی 2500 رہ جائے گی۔

انخلا ءکا منصوبہ جو بائیڈن کے صدر کا حلف اٹھانے سے کچھ دن قبل یعنی 15 جنوری تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔صدر ٹرمپ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ کرسمس تک ’تمام‘ فوجیوں کو وطن واپس لانا چاہتے ہیں۔

Comments are closed.