اسلام آباد :بنی گالہ اساتذہ کے دھرنے پرآنسو گیس کا استعمال،تشدداوراساتذہ کی گرفتاریاں انتہائی قابل مذمت ۔اطلاعات کے مطابق صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کاشف مرزا نے بنی گالہ میں اساتذہ پرہونے والے تشدد کی مذمت کردی ،
کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن نے کہا ہےکہ انتظامیہ کو شرم سے ڈوب مرنا چائییے کہ قوم کے معماروں کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے خلاف FIRواپس لی جائےاور گرفتار قائدین واساتذہ کورہا کیا جائے۔
کاشف مرزا نے مزید کہا کہ احتجاج ہر پاکستانی کا بنیادی آئینی حق ہے اورتعلیم کے معاملے میں حکومت کی تعلیم دشمن پالیسیاں قابل مذمت ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی کہ تعلیم ریاستی، حکومتی، عوامی سطح پر کبھی ہماری ترجیح نہیں رہی، جسکے نتائج بھی ہم بھگت رہے۔







