کراچی :انتظار کی گھڑیاں ختم، رنگا رنگ افتتاحی تقریب کےساتھ پی ایس ایل 6 کا شاندارآغاز:پاکستان سمیت دنیا بھرمیں پزیرائی ،اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل 6 کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ لیگ کا شاندار آغاز ہوگیا۔
استنبول میں ریکارڈ کی گئی دلچسپ تقریب سے ایونٹ شروع ، میوزک کی جھنکار میں ملک کے مایہ ناز فنکار ایکشن میں دکھائی دیے ، پہلے عاطف اسلم نے رنگ جمایا، پھر عمران خان اور عمیمہ ملک نے شائقین کا جوش بڑھایا ۔ افتتاحی تقریب میں عاطف اسلم، آئمہ بیگ سمیت دیگر ستاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے ملک میں کھیل کے فروغ کے لیے بورڈ سے اشتراک کرنے پر تمام فرنچائزوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور ایونٹ میں شریک تمام چھ ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
It's the greatest show in Pakistan! Watch the #HBLPSL6 opening ceremony here! 👇🏼https://t.co/iMYPnX8WXg #MatchDikhao
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 20, 2021
اس کے بعد پاکستان سپر لیگ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے سال کے بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کرکٹ کے جوش و جذبے کو دوبارہ سے زندہ اور ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے کردار ادا کرنے پر ایچ بی ایل فخر محسوس کرتا ہے۔
اورنگزیب نے کہا کہ پی ایس ایل نے ناصرف ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ساتھ ساتھ نوجوانوں کرکٹرز کے خوابوں کو بھی حقیقت کا روپ دیا اور کئی کرکٹرز اس پلیٹ فارم سے بین الاقوامی کرکٹ کے ستارے بن کر ابھرے۔انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں چاہے کوئی بھی ٹیم جیتے لیکن اصل جیت پاکستان کی ہو گی۔
اس موقع پر پاکستان کے صف اول کے پاپ اسٹار عاطف اسلم نے اپنے مشہور گانوں پر سروں کا جادو جگا کر ٹی وی اسکرین پر بیٹھے شائقین کے لطف کو دوبالا کردیا۔تقریب کی خاص بات بہترین گرافکس اور اسیشل افیکٹس تھے جنہوں نے مداحوں پر سحر طاری کردیا۔
عاطف اسلم کے بعد بین الاقوامی اسٹار عمران خان اور حمیمہ ملک نے اپنی شاندار ‘ووفر پرفارمنس’ سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
جوش و جذبے سے بھرپور اس پرفارمنس کے بعد نصیبو لال، عائمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز نے ‘گروو میرا’ کی ولولہ انگیز پرفارمنس سے شائقین کے خون کو گرما دیا۔تقریب کے اختتام پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
🎇 🎆 #MatchDikhao l #HBLPSL6 #KKvQG pic.twitter.com/IGjyVcUd3t
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 20, 2021
آخر میں اسٹیج پر تھیں پی ایس ایل سکس کا آفیشل نغمہ گانے والی نصیبو لال اور آئمہ بیگ، رنگا رنگ تقریب کے اختتام پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دلکش آتش بازی بھی کی گئی ۔
پاکستان سپرلیگ 2021 کا میلہ 22 مارچ تک جاری رہے گا، پاکستان سپرلیگ میں 6 ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی، ہرٹیم 10 میچ کھیلے گی۔
پاکستان سپرلیگ 2021 میں مجموعی طورپر34 میچز کھیلے جائیں گے، پہلا مرحلہ 7 مارچ تک کراچی میں ہوگا، دوسرا مرحلہ 10 مارچ سے لاہورمیں شروع ہوگا۔
ایونٹ کی 4 بہترین ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لیےکوالیفائی کریں گی۔ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کے میچزکراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل کی کامیابی کی اصل وجہ کرکٹ شائقین ہیں۔