قربانی کے جانور کی چربی پگھلاتے ہوئے کڑاہی میں گر کر محنت کش جاں بحق

لاوارث لاشوں کی شناخت، تدفین، سیکرٹری صحت کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

کراچی: قربانی کے جانور کی چربی پگھلاتے ہوئے کڑاہی میں گر کر محنت کش جاں بحق،اطلاعات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا میں چربی پگھلانے کے دوران کڑاہی میں گر کر شدید زخمی ہونے والے محنت کش نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا کے سیکٹر 6 بی میں چربی پگھلانے کے کارخانے میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز کام کے دوران محنت کش کڑاہی میں گر کر جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایس ایچ او یونس خٹک نے بتایا کہ متوفی کی شناخت اعجاز ولد فتح شیر کے نام سے ہوئی ہے جس کا آبائی تعلق ملتان سے بتایا جاتا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ کارخانے کے مالک کے خلاف درج کرلیا ہے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں سے نکلنے والی چربی کی بڑے پیمانے پر خرید و فروخت ہوتی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں چربی پگھلانے کے کارخانے میں تین دن کے لیے مزدورں کو اجرت پر رکھا جاتا ہے جو چربی پگھلانے کے کارخانوں میں لگی ہوئی بڑی بڑی کڑائیوں چربی کو پگھلا کر تیل بنا کر کنستر کے ڈبوں میں اسے محفوظ کرتے ہیں جو نہ صرف صابن بنانے میں بلکہ مضفاتی علاقوں میں قائم ہوٹل میں کھانا پکانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

Comments are closed.