کرونا کےبعدطاعون کی وباپھوٹنےکاخدشہ:ہرطرف خوف ہی خوف

0
36

کینبرا:دنیاماری گئی:لُٹّی گئی:کرونا کےبعد طاعون کی وباپھوٹنےکاخدشہ:ہرطرف خوف ہی خوف،اطلاعات کے مطابق دنیا جہاں ایک طرف کرونا کی تباہ کاریوں سے تباہ ہوتے جارہی ہے وہاں ماہرین طب نے ایک اوربڑے خطرے سے آگاہ کردیا ہے

تازہ ترین اطلاعات میں یہ انکشاف سامنے آیا ہےکہ دنیا بھر میں کرونا وائرس نے بری طرح پنجے گاڑ رکھے ہیں ایسے میں آسٹریلیا میں طاعون پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، مشرقی آسٹریلیا میں ہزاروں چوہوں نے مقامی افراد کو پریشان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مقامی آبادی گھروں میں گھستے اور فصلوں کو تباہ کرتے ہزاروں چوہوں سے پریشان ہے۔یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ ماحول میں ہر طرف پھیلی چوہوں کی بدبو نے جینا مشکل کردیا۔

ذرائع کے مطابق صورت حال اس قدر خراب ہے کہ اسپتالوں میں مریض بھی چوہوں کے کاٹنے سے محفوظ نہیں، یہاں بھی چوہوں کی خوب افزائش ہو رہی ہے۔

دوسری طرف آسٹریلیا کی بڑی آبادی پہلے ہی سیلاب سے متاثر ہے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

ان حالات کے پیش نظرماہرین طب نے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگرچوہوں کی بیماریوں ، پھیلاو اورجراثیم کوپھیلنے سے نہ روگا گیا توپھرطاعون جیسی خطرناک بیماری سے جان نہیں چھڑائی جا سکے گی

Leave a reply