مزید دیکھیں

مقبول

سائلین سے رشوت،اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحقیقات کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز...

عزم واضح ہے کہ کوئی بھی خاتون ٹیکنالوجی کے اس انقلاب سے پیچھے نہ رہے،شزا فاطمہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی...

تنگوانی: موٹر سائیکل اور مزدا میں خوفناک تصادم، دو کمسن بھائی شدید زخمی

تنگوانی ،باغی ٹی وی(نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے...

ملک ناقابل تسخیربنایا نواز شریف تیرا شکریہ،تجزیہ :شہزاد قریشی

دو کالم،،،،،،،،،،،،،،تجزیہ ،،،،،،،،،،،،،،،،،تصحیح شدہ امریکہ کی بدلتی پالیسی،یورپ سمیت دنیا...

کے پی کے حکومت کا یوٹرن ، گاڑیوں کی خریداری پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری...

دبئی سیاحت میں یورپ اورمشرق وسطیٰ کو بھی پیچھے چھوڑ گیا،دنیا نے اربوں ڈالرسیرسپٹّے میں اڑادیئے

ابو ظہبی:دبئی سیاحت میں یورپ اورمشرق وسطیٰ کو بھی پیچھے چھوڑ گیا،دنیا نے اربوں ڈالرسیرسپٹّے میں اڑادیئے،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی سیاحت میں مشرق وسطیٰ اور یورپی ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ گیا، ایک سال میں غیر ملکی سیاحوں نے دبئی میں اربوں ڈالر خرچ کر ڈالے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ماتحت عالمی ادارہ سیاحت نے کہا ہے کہ گزشتہ سال غیر ملکی سیاحوں نے دبئی میں 80 ارب درہم خرچ کیے، ڈالر میں یہ رقم 21 ارب 800 ملین بنتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ غیر ملکی سیاحوں نے سنہ 2018 کے دوران 21 ارب 375 ملین ڈالر (78.6 ارب درہم) خرچ کیے تھے، سیاحت کے شعبے میں دبئی مشرق وسطیٰ کے تمام ملکوں پر سبقت لے گیا ہے۔مشرق وسطیٰ کے دس ممالک میں غیر ملکی سیاحوں نے جتنا خرچ کیا اس کا 27 فیصد دبئی میں خرچ کیا گیا۔

عالمی ادارہ سیاحت نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ دبئی گزشتہ برسوں کے دوران غیر ملکی سیاحوں کا پسندیدہ ترین شہر بنتا جارہا ہے۔ یہاں غیر ملکی سیاح گزشتہ سال کے مقابلے میں آنے والے سال میں زیادہ خرچ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 16.7 ملین غیر ملکی سیاح دبئی پہنچے جبکہ اس سے ایک سال قبل 2018 میں دبئی آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 15.9 ملین تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دبئی مشرق وسطیٰ ہی نہیں بلکہ جنوبی کوریا، پرتگال، یونان، سنگا پور، ہالینڈ، سوئیڈن، روس، بیلجیئم اور ڈنمارک جیسے ملکوں کو بھی پیچھے چھوڑ گیا ہے۔