کابل:افغان طالبان کی دنیا ہی بدل گئی: کابل میں محرم الحرام کی مجلس میں شرکت کرکے سب خدشات دورکردیئے ،اطلاعات کے مطابق کابل میں طالبان رہنماؤں نے محرم الحرام کے پیشِ نظر ہونے والی مجلس میں شرکت کی ہے۔
معروف مغربی جریدے کے کابل میں مقامی رپورٹر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان رہنما ہزارہ محلے دشتِ برچی میں ہونے والی مجلس میں شریک ہوئے اور شیعہ برادری کو تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔
افغان طالبان نے دنیا کی پشین گوئیوں کوتہہ تیغ کرتے ہوئے ایسا اعلان کردیا کہ ساری دنیا دیکھتی رہ گئی ، اطالعات کے مطابق افغآن طالبان نے اپنی فورسز کو اہل تشیع کی مساجد اور امامبارگاہوں کے تحفظ کا حکم جاری کردیا.طالبان کے عہدیداروں نے مزار شریف، عزني اور ہرات سمیت افغانستان کے مختلف شہروں میں واقع اہل تشیع کے مراکز کے تحفظ کا اعلان کیا ہے.
ادھرکابل کے ایک چوک پر ہونے والے احتجاج کے دوران خواتین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے اور خواتین نے مطالبہ کیا کہ عورتوں کو بھی سیاسی عمل کا حصہ بنایا جائے۔
دوسری جانب اس حوالے سے ایرانی صحافی مسیح علی نژاد نے دعویٰ کیا کہ خواتین کابل کی سڑکوں پر طالبان کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔
۔