اسلام آباد:دنیا کوبتادیا : اسرائیل کوتسلیم نہیں کریں گے :وزیراعظم عمران خان نےآج پھراپنے اہل پاکستان اورپاکستان کے موقف کوپھرسے دہرا دیا ، اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم پاکستان نے نجی ٹی وی کوانٹریودیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے تو پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ وہ اسرائیل کوتسلیم نہیںکریںگے
وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنا دلی اورایمانی موقف بھی قوم کے توسط سے دنیا تک پہنچا دیا تھا کہ اگراسرائیل کوتسلیم کیا تو میں اپنے رب کوکیاجواب دوں گا
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا موقف واضح اورحقیقی ہے کہ جب تک فلسطینیوں کوان کی سرزمین واپس نہیں مل جاتی ان کوان کے بنیادی حقوق نہیں مل جاتے پاکستان کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
وزیراعظم نے اس حوالے سے مزید کہا کہ پاکستان میں بار بار یہ پراپیگنڈہ وہ قوتیں کررہی ہیں جن کے پاس کوئی ایشو نہیں سیاست چمکانے کےلیے اس لیے وہ اس قسم کا پراپگنڈہ کرکے عوام کو تاثردینا چاہتے ہیںیہ عوام کوبتایا جائے کہ حکومت اسرائیل کوتسلیم کررہی ہے ، تاکہ عوام کو سڑکوں پرلایا جاسکے
عمران خان نے کہا کہ وہ پہلے وزرائے اعظم کی طرح نہیں کہ معاملات کچھ اورہوں اوربتائے کچھ اور جارہے ہوں ، وہ کبھی اپنی قوم سے جھوٹ نہیں بولیں گے
انہوں نے کہہ دیا کہ جب پہلے دن کہہ دیا تھا کہ عمران خان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرے گا توقوم کوبھی یقین ہے کہ ان کا وزیراعظم اسرائیل کوتسلیم نہیں کرے گا
’اسرائیل کوتسلیم کرنا پاکستان کےنظریے پر سمجھوتہ ہے،اُسے تسلیم کرنا ممکن نہیں ہے کیونکہ یہ نظریہ پاکستان کے خلاف ہوگا‘۔