وفات پانیوالےسرکاری ملازمین کے اہلخانہ کی پریشانیاں ختم

0
36

لاہور:وفات پانیوالےسرکاری ملازمین کے اہلخانہ کی پریشانیاں ختم،اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے اہلخانہ کو واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دےدیا، لاہور کے 412 وفات پانے والے اساتذہ وملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں عرصہ دراز سے التواء کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سکولوں میں دوران سروس وفات پانے والے 412 اساتذہ و ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کے معاملہ کو حل کرنے کے لئےایجوکیشن اتھارٹی نے ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کا نوٹس لے لیا۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان کو فوری طور پر واجبات کی ادائیگی کے لئےاتھارٹی آفس میں درخواست جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ ابھی تک صرف 85 سکول سربراہان کی جانب سےدرخواستیں جمع کرائی گئی ہیں ۔ ایجوکیشن اتھارٹی نےسکول سربراہان کو 14 اکتوبرتک وفات پانیوالے ملازمین کی دستاویزات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ سربراہان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Leave a reply