اداکار سہیل احمد جنہوں نے سٹیج سے بے پناہ شہرت حاصل کی ان کی جوڑی ببو برال ، شوکی خاں امان اللہ کے ساتھ کافی ہٹ تھی. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ تھیٹر اب وہ تھیٹر نہیں رہا جو ایک وقت میں ہوتا تھا. انہوں نے کہا کہ ہم نے خود تھیٹر کی تباہی کی، غلیظ جگتیں غلیظ ڈانسز نے تھیٹر کی تباہی کرکے رکھ دی . میں چیختا رہا کہ تھیٹر تباہ ہو رہا ہے ہم تھیٹر کو کس طرف لیکر جا رہے ہیں لیکن میری کسی نے بھی نہ سنی . میں حکمرانوں سے ملا ، وزیر ثقافت کو کئی بار کئی حکومتوںکے دوران ملا لیکن میری بات کسی نے نہیں سنی اور
تھیٹر کو تباہی کے لئے چھوڑ دیا گیا. آج کیا ہورہا ہے تھیٹر پر ؟ شرم آتی ہے سن کر وہاں جو زبان استعمال ہوتی ہے. فیملیاں آج تھیٹر سے ناراض ہیں وہ تھیٹر کی طرف جانے کو تیار نہیں ہیں. کبھی کسی نے سنا کہ پارلیمنٹمیں کلچر پر گفتگو ہوئی؟ نہیں کسی کو پرواہ ہی نہیں. وزیراطلاعات و نشریات کے ساتھ ایک دم چھلا لگا دیا جاتا ہے ، اطلاعات و نشریات تو اپنے لیڈر کے لئے ہوتی ہے ،کلچر اور عوام بھاڑ میں جائیں . مجھے افسوس ہے آج جو تھیٹر کی صورتحال ہے.