لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ڈویژن کے دس تھیٹر کھولنے کے احکامات جاری کر دئیے

تمام فنکار برادری اس فیصلے سے بہت خوش ہے
mehfil

جب پنجاب حکومت نے تھیٹرز پر فحاشی پھیلانے کے حوالے سے کاروائی کا آغاز کیا ہے تب سے پرڈیوسرز اور فنکاروں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے. تاہم پنجاب تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن نے لاہور ڈویژن کے تھیٹرز کی بندش کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا اور عدالت عالیہ نے ایسوسی ایشن کے موقف کو درست مانتے ہوئے لاہور ڈویژن کے دس تھیٹرز کی بندش کے احکامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں کھولنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ عدالت کے احکامات کے تحت کھولے جانے والے تھیٹرز میں لاہور سے محفل تھیٹر ، ناز تھیٹر ، ستارہ تھیٹر ، شیخو پورہ سے راوی تھیٹر ، صنم تھیٹر ، سنگم تھیٹر ، ورنہ تھیٹر، گلستان تھیٹر، نگینہ تھیٹر شامل ہیں۔

”ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اجمل ملک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کہ تمام فنکار برادری اس فیصلے سے بہت خوش ہے کیونکہ عدالت نے ان کے لئے رزق کمانے کے دروازے کھول دیئے ہیں” ۔ڈاکٹر اجمل کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن سٹیج ڈرامہ کی بہتری کے لئے حکومتی اقدامات کی حمایت اور پابندی کے موقف کا اعادہ کرتی ہے اور عوام کو صاف ستھری معیاری تفریح فراہم کرنے میں۔ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

میرے بارے میں ارجن کپور کے حوالے سے بکواس لکھا جا رہا ہے کوشا کپیلا

اننیا پانڈے کس سینئر اداکارہ کی شخصیت سے متاثر ہیں ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

راکھی کی نازیبا وڈیو کبھی نہیں بنائیں عادل کا دعوی

Comments are closed.