تھیٹر میں کام کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا معروف اداکارہ خوشبو

0
47

تھیٹر میں کام کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا معروف اداکارہ خوشبو
لاہور:معروف اداکارہ خوشبو نے کہا کہ مجھے اداکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے اداکاری میرا جنون ہے اور تھیٹر میں کام کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا بلکہ میں نے تو اپنے ایکٹنگ اور فنی کیرئیرکا آغاز ہی تھیٹر سے کیا تھا اور انہیں بے حد پذیرائی ملی اور شائقین نے انکی اداکاری کو خوب سراہا ہےانہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اتریں گی اور اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کریں گی

اور اپنے انٹرویو میں مزید انہوں نے کہا کہ کامیابی ہمیشہ ایک طویل سفر اور سخت محنت اور جدوجہد کرنے کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے اورشوبز انڈسٹری تو ویسے بھی کانٹوں کی سیج کی طرح ہے جس پر قدم پھونک پھونک کر اور نہایت احتیاط سے رکھنا پڑتا ہے

انہوں نے کہا کہ اس لحاظ سے میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں نے بہت کم وقت میں کامیابیاں حاصل کی ہیں

Leave a reply