اسلام آباد:ایئرپورٹس پرمسافروں کی چوری شغل عام:قیمتی پرس چوری:حکام خاموش تماشائی،اطلاعات کے مطابق پاکستانی ایئرپورٹس پرمسافروں کے قیمتی سامان اوردیگرچیزوں کی چوری شغل عام بن گیا ہے
ویسے تو بہت سے واقعات پہلے ہوچکے ہیں مگرتازہ واقعہ میں کراچی سے سرینا ایئربس 300 کے مسافرجب اسلام آباد پہنچے تواس وقت طیارے میں یہ شورمچ اٹھا کہ قیمتی پرس چوری ہوگیا ہے
کپتان کی کال پر ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکار پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر بھی طیارے میں موجود تھے۔
طیارے میں کینیڈین فیملی اور دیگر مسافروں میں تلخ کلامی بھی ہوتی رہی، جیب کتروں نے معاملہ خراب ہوتے دیکھ کررقم جہازمیں پھینک دی۔ فضائی انتظامیہ کو ایک جگہ سے پرس اور دوسری جگہ سے آدھی رقم مل گئی۔
راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ کینیڈین فیملی کی بقایا رقم تلاش کی جارہی ہے ایسےلوگوں کی وجہ سےملک کی بدنامی ہوتی ہے جیب کتروں کی وجہ سےپوری فلائٹ کواذیت کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اس قیمتی پرس میں نقدی تھی ، شورمچانے پردوافراد کوحراست میں لیا گیا مگربعد ازاں غلط فہمی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگنے پران کو رہا کردیا گیا