اسلام آباد:سیاسی دروغ گوئی کی بھی کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کرپشن پرسزایافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اورسابق وزیردفاع خواجہ آصف کی غلط بیانیوں کو زبردست جواب دیا ہے

زلفی بخاری نے کہا کہ بڑی عجیب بات ہے کہ ن لیگی قیادت ایک طرف قوم سے جھوٹ بول رہی ہے تو دوسری طرف منافقانہ سیاست کررہی ہے ، زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ان نام نہاد سیاسی لیڈروں کا یہ حال ہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے باوجود پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ سابق وزیراعظم نواز شریف خواجہ آصف اور احسن اقبال خود متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے اقامہ ہولڈر ہیں,

زلفی بخاری نے کہا کہ دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے احسن اقبال خود اپنے گریبان میں جھانکیں ،سیاسی دروغ گوئی کی بھی کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے

زلفی بخاری نے ن لیگ کے ارسطواحسن اقبال کی غیرذمہ دارانہ سیاست پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال ہماری فکر چھوڑیں پہلے اپنے پہلے اپنے آقامون کا جواب دیں ،ہمارا مرنا جینا پاکستان میں ہے

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان عالمی شہرت یافتہ قومی ہیرو ہیں جن کے اثاثے پاکستان میں ہیں

زلفی بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے عوام کو مفاد پرست سیاسی مافیا کے چنگل سے نجات دلانے اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے

زلفی بخاری نے کہا کہ ان کا حال تو یہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت مفرور ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو لوٹ کر بیرون ملک دولت کے انبار لگانے والے اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے والے خود منہ چھپاتے پھر رہے ہیں

زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے کرپٹ مافیا کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کہتے ہیں کہ ملک سے فرار ہم نہیں ہو رہے جہنوں نے لوٹ مار کی وہ بیماری کے بہانے سے چھپتے پھر رہے ہیں،

زلفی بخاری کہتے ہیں‌ کہ ہم نے پاکستان کو ایک عظیم معاشی قوت بنانے کا عزم کر رکھا ہے اور سیاسی گماشتے ہمیں اس اپنے اس عظیم مقصد سے دور نہیں کر سکتے.

Shares: