کرونا وائرس کا فی الحال کوئی علاج نہیں ہے اس لیے اس کے علاج اور دواؤں پر کوئی پیسہ خرچ نہ کریں ، فواد چوہدری

0
41

لاہور:کرونا وائرس کا فی الحال کوئی علاج نہیں ہے اس لیے اس کے علاج اور دواؤں پر کوئی پیسہ خرچ نہ کریں ، فواد چوہدری کی پھرعجیب منطق نے پاکستانیوں کوحیران کردیا ، فواد چوہدری نے عجیب بات کہہ کرحکومت کی اپنی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی ہے

باغی ٹی وی کے مطابق سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیرفواد چوہدری نے جی این این سے بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ کرونا وائرس کا فی الحال کوئی علاج نہیں ہے اس لیے اس کے علاج اور دواؤں پر کوئی پیسہ خرچ نہ کریں ،

ان کا کہنا تھا کہ گھروں میں رہیں کہیں باہرجانے کی ضرورت نہیں سوائے مجبوری کے ، گھرمیں رہ کرحفاظتی تدابیراختیارکریں ، فواد چوہدری کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پرایک نئی بحث چھڑگئی ہے جس میں فواد چوہدری کی اس عجیب منطق پربڑے افسوس کا اظہارکیا گیا ہے

دوسری طرف سوشل میڈیا فواد چوہدری کے بیان کےخلاف ڈاکٹرزاورطبی ماہرین نے بھی سخت ردعمل کا اظہارکیا ہے، ان کا کہنا ہے فواد چوہدری امید کا درس دینے کی بجائے لوگوں کو مایوس کررہے ہیں

ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ کیا ساری دنیا بے وقوف ہے اورصرف فواد چوہدری ہی عقلمند ہیں احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی بجائے لوگوں کواکسا رہے ہیں‌

یاد رہےکہ ایک طرف دنیا بھی کے طبی ماہرین اس بیماری کے خاتم کےلے کوشاں ہے اورفواد چوہدری حسب سابق جان بوجھ کرغلط بیانی کررہے ہیں یہ ان کو زیب نہیں دیتا

Leave a reply